ETV Bharat / state

مرکزی وزیر ضلع شوپیاں کے دو روزہ دورے پر - سماجی و اقتصادی ترقی

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے بدھ کو ضلع شوپیان کا دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ای افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر ضلع شوپیاں کے دو روزہ دورے پر

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 5:49 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تناظر میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مرکزی وزیر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر ضلع شوپیاں کے دو روزہ دورے پر

مرکزی وزیر نے ضلع اسپتال شوپیان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں دستیاب صحت سے متعلق مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر کو صحت سے متعلق مختلف اسکیموں کی عمل آوری کے علاوہ مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اجے کمار ضلع شوپیاں کے دو روزہ دورے پر ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اجے کمار مشرا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یونین ٹیریٹری میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے بہت خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر: مغویہ فوجی اہلکار کی لاش 414 دنوں بعد برآمد

اجے کمار نے بتایا کہ مرکزی سرکار نے ترقیاتی اسکیموں اور انفرادی فوائد کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد UT جموں و کشمیر کے لوگوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک سیکٹر کے ادارے جموں کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگراموں کا ایک سلسلہ بھی چلارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.