شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گزشتہ شام دیر گئے انکاؤنٹر شروع ہوا تھا تاہم عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ شام دیر گئے شوپیاں کے واٹھو علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا، جس دوران ایک رہائشی مکان میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا۔ Militants escape during Shopian encounter
مقامی لوگوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر شروع ہونے کے پہلے مرحلے میں ہی گولیوں کا زبردست تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد رک گیا۔ تاہم بعد میں خاموشی چھائی رہی اور فورسز اہلکاروں رات بھر تلاشی آپریشن کو جاری رکھا اور آج صبح فورسز اہلکاروں کو تلاشی آپریشن ختم کرنا پڑا۔ فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے بیچ رات بھر کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد فورسز اہلکاروں کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا اور تلاشی آپریشن کو ختم کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: Encounter in Shopian شوپیاں کے واٹھو علاقہ میں انکاؤنٹر جاری