ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested شوپیاں میں عسکریت پسند معاون گرفتار، پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 10:51 PM IST

سکیورٹی فورسز نے شوپیاں کے نازنین پورہ میں ایک عسکریت پسند معاون کو ہتھیار و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدہ معاون کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔

militant-associate-arrested-in-shopain-police
شوپیاں میں عسکریت پسند معاون گرفتار، پولیس

شوپیاں: پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شوپیاں کے نازنین پورہ علاقے میں نالہ رمبہ آرا کے قریب ایک مشتبہ شخص کی نقل و حرکت کو دیکھا۔ جوں ہی مشتبہ شخص نے سکیورٹی فورسز کو دیکھا تو اس سے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ، تاہم سکیورٹی فورسز نے اس بڑی مہارت سے پکڑ لیا۔ذاتی تلاشی کرنے کے بعد گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے ایک 40 ایم ایم آر پی جی، ایک آر پی جی گرینیڈ اور ایک بوسٹر سمیت دیگر ناقابل اعتراض چیزیں برآمد کی گئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کلعدم تنظیم لشکر طیبہ کے معاون ہے۔ گرفتار شدہ معاون کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن شوپیاں میں کیس ایف آئی آر نمبر 146/2023 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں: PSA on Militant Associate بانڈی پورہ میں عسکریت پسند معاون پی ایس اے کے تحت جموں جیل منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے ایک عسکریت پسند معاون کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.