ضلع شوپیاں کے کنی پورہ علاقے میں نالہ رمبہ آرہ میں ریت اور باجری نکالنے کے دوران ایک جے سی بی حادثے کا شکار ہو گیا۔ JCB Turns Turtle in Shopianمقامی باشندوں کے مطابق یہ حادثہ صبح منگل کی صبح قریب آٹھ بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ جے سی بی الٹنے سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ فوت ہونے والے جے سی بی ڈرائیور کی شناخت بلال احمد لون ساکنہ بلپورہ گنہ پورہ، شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی باشندوں کے گرچہ بلال احمد کو فوری طور ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں پہنچایا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔