شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے متعدد مقامات پر ہفتہ کی علی الصبح ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آی اے) کی جانب سے چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئیں،جو ابھی بھی جاری ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے آونیرا اور وچی کے علاقوں میں چھاپے مار کاروائیاں کیں،جو ابھی بھی جاری ہیں،یہ چھاپہ مار کاروائیاں کن مقاصد کے تحت اور کن کے مکانات پر کیں گئیں،اس حوالے سے ابھی تک کسی طرح کی معلومات آفیسرز کی جانب سے نہیں بتایاگیا ہے۔ Raids in Shopian And Srinagar
سرینگر میں بھی چھاپے ماری
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس اور سی آر پی کے ہمراہ ریز ڈنسی روڑ سرینگر میں واقع برہان ٹور اینڈ ٹراولز کے دفتر پر چھاپہ مارا اور وہاں دفتری کاغذات اور دیگر الیکٹرانک گیجٹز کی چھان بین کی۔ ہفتے کی صبح شہر سرینگر میں ریاستی تحقیقاتی ایجسنی کی جانب سے کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایس آئی اے کی جانب سے یہ چھاپہ مار کارروائی عسکریت پسندوں کی حمایت اور فنڈنگ وغیرہ کیسز کے تعلق سے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ واضح رہے ٹرر فنڈنگ کے تعلق سے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی اس طرح کی کارروائیاں وادی کے دیگر ضلع میں بھی جارہی ہیں۔ ایسے میں مشتبہ افراد کے گھروں اور نجی دفاتر پر چھاپہ مار کارروائیاں یہ سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:SIA raids سوپور میں فلاح عام ٹرسٹ کے آفس پر ایس آئی اے کا چھاپہ