ETV Bharat / state

HC Acquits Teacher Convicted of Rape: ہائی کورٹ نے کیا عصمت دری کے ’مجرم‘ کو بیس سالہ قید سے بری - ہائی کورٹ جموں کشمیر

آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اپنے استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، سیشن کورٹ شوپیاں نے ملزم استاد کو قصوروار ٹھہرا کر بیس سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو ’’کمزور ثبوتوں اور دلائل‘‘ کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا اور بیس سالہ قید کی سزا سے استاد کو بری کر دیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 6:10 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ایک استاد محمد مقبول گنائی کو ایک طالبہ کی عصمت دری میں سنائی گئی بیس سال کی قید سے بری کر دیا۔ محمد مقبول گنائی ساکنہ ڈی کے پورہ شوپیاں کو ضلع کے پرنسپل اینڈ سیشن جج نے ایک طالبہ کی مبینہ طور عصمت ریزی کے الزام میں بیس برس قید کی سزا سنائی تھی اور ملزم پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ یہ معاملہ ستمبر سنہ 2015 میں ڈی کے پورہم ہرمین، شوپیان میں پیش آیا تھا۔ مذکورہ استاد، جو گورمنٹ ہائی اسکول ہرمین میں تعینات تھے، پر ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انکے گھر میں ٹیویشن کے دوران اسے عصمت دری کا نشانہ بنایا تھا۔

ا
ا

پولیس نے محمد مقبول گنائی کو حراست میں لے کر ان پر عصمت ریزی کے مقدمے عائد کئے تھے۔ اس واقعہ پر ضلع شوپیاں میں کافی تشویش پیدا ہوئی تھی، وہیں مذکورہ استاد کی بھی کافی تنقید کی گئی تھی۔ شوپیان عدالت نے ستمبر سنہ 2022 میں مذکورہ استاد کو عصمت دری کیس میں مجرم قرار دیکر بیس برس قید کی سزا سنائی تھی اور ان پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ تاہم محمد مقبول گنائی نے شوپیاں عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہاں اس سزا کے خلاف عرضی دائر کی۔

ہائی کورٹ نے کیا عصمت دری کے ’مجرم‘ کو بیس سالہ قید سے بری

مزید پڑھیں: Minor Rape Case ٹیچر کو 20 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت کے دوران اپنے حتمی فیصلے میں مشاہدہ کیا کہ پراسی کوشن یعنی پولیس نے اس مقدمے کی تحقیقات میں کافی کوتاہی برتی ہے جس کی وجہ سے ٹھوس ثبوت جمع نہیں کئے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پراسی کیوشن نے کمزور دلائل اور ثبوت پیش کیے ہیں جن سے ملزم کو سزا کا مستحق نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ’’کمزور ثبوت اور ناقابل قبول دلیل پر ملزم کو سزا دینا قانون کے لیے خطرناک ہوگا۔ اسلئے عدالت اس کیس کو خارج کر کے استاد کو سزا سے بری کر رہی ہے۔‘‘ مقبول گنائی فی الوقت ڈسٹرکٹ جیل پلوامہ میں قید تھے اور عدالت کے احکامات کے بعد ان کو سبھی الزامات سے بری اور سزا سے رہا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.