ETV Bharat / state

Hybrid Militant arrested شوپیاں میں ہائی برڈ عسکریت پسند پستول سمیت گرفتار، پولیس - جموں و کشمیر پولیس

سکیورٹی فورسز نے شوپیاں میں ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار ہائی برڈ عسکریت پسند کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

hybrid-militant-arrested-in-shopian
شوپیاں میں ہائی برڈ عسکریت پسند پستول سمیت گرفتار، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 10:07 PM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سکیورٹی فورسز نے ایک ہائی برڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت پولیس نے بلال احمد شاہ ولد مراق شاہ ساکن ویسو قاصی گنڈ کے بطور کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق پیر کی شام شوپیاں پولیس، فوج کی 34 آر آر، اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین نے مانیہال آلورہ اور ڈی کے پورہ شوپیاں کے دیہاتوں میں ایک مشترکہ ناکا اور گشت لگایا۔ ناکے پر تلاشی کے دوران ایک شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پولیس پارٹی اور سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر مشتبہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن فورسز اہلکاروں نے بڑی تدبیر سے اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے 1 پستول، ایک میگزین، 14 زندہ راؤنڈ ایک موبائل فون اور ایک آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران جب اس سے اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ اسے اس نے ضلع شوپیاں میں حملہ کرنے کے لیے ایک سرگرم عسکریت پسند سے حاصل کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں مذکوہ شخص کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن امام صاحب میں ایک درج کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.