ETV Bharat / state

پلوامہ تصادم میں حزب المجاہدین کا کمانڈر ہلاک

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 3:24 PM IST

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا آزاد لالہاری 22 مئی 2020 کو پرچھو پلوامہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

پلوامہ تصادم میں حزب المجاہدین کا کمانڈر آزاد لالہار ہلاک

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ پیش آئے تصادم میں حزب المجاہدین کا کمانڈر آزاد لالہاری ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع پلوامہ کے کمریزپورہ علاقے میں فوج نے جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کمانڈر آزاد لالہاری کو ہلاک کیا ہے۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا آزاد لالہاری 22 مئی 2020 کو پرچھو پلوامہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ کی ہلاکت میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف چھ ایف آئی آر درج کی گئیں تھی۔ اس سے قبل انہیں پی ایس اے کے تحت او جی ڈبلیو کی حیثیت سے حراست میں لیا گیا تھا اور وہ دوبارہ سرگرم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے خلاف دو مقدمات میں چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: تصادم میں ایک عسکریت پسند اور فوجی جوان ہلاک
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع کے کمریزپورہ علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کرنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی 53 بٹالین کی مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں دو فوجی جوان زخمی ہوگئے اور انہیں 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک شدید زخمی تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ وہیں پولیس نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند کی لاش انکاؤنٹر سائٹ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت آزاد لالہاری کے نام سے ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.