ETV Bharat / state

شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری

طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نہ صرف کسانوں کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا ہے بلکہ باغبانوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری
شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری
author img

By

Published : May 10, 2021, 7:52 AM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کئی علاقوں جن میں کچھ ڈورہ، چیک کچھ ڈورہ، نوگام، چیک نوگام، چھتری پورہ، رکھ پورہ اور دانگام وانگام اور انکے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز قریب 2 بجے تیز بارش اور ژالہ باری شروع ہوئی۔ کچھ منٹ تک جاری رہنے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں سیب، بادام، اخروٹ، چیری اور دھان کی فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

شوپیان کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سال انہیں اچھی فصل کی توقع تھی کیونکہ ان کے باغات میں سیب وافر مقدار میں نظر آتے ہیں لیکن طوفانی بارش اور ژالہ باری نے نہ صرف انکی امیدوں کو چکنا چور کردیا ہے بلکہ باغبانوں کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی مدد کریں۔ انھیں پچھلے کئی سالوں سے بہت نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ادھر راجور اور قاضی آباد علاقوں میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہیں کہ شوپیان ضلع کی زیادہ تر آبادی سیب کے کاروبار سے منسلک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.