ETV Bharat / state

شوپیاں: یوم جمہوریہ تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد - یوم جمہوریہ تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل

ضلع شوپیاں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ یوم جمہوریہ تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر عبدالعزیز نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی بھی لی۔

full dress rehearsal in shopian
شوپیان: یوم جمہوریہ تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 10:42 PM IST

سخت ترین حفاظتی حصار اور ٹھنڈ کے بیچ آج یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل پہاڑی ضلع شوپیان کی ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔

شوپیان: یوم جمہوریہ تقریب سے قبل فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

وادی کشمیر کے دوسرے حصوں کی طرح جنوبی ضلع شوپیان بھی سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہرسل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر عبدالعزیز نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔

سخت سردی کے باوجود مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستے، جموں وکشمیر پولیس، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

تقریب میں فنکاروں اور طالب علموں نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کے دوران متعدد محکموں کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کو انجام دینے پر روشنی ڈالی اور کووڈ-19 کے دوران پورے پورے عزم اور لگن سے کام کرنے والے محکموں کی ستائش کی، انہوں نے بتایا کہ ان کی وجہ سے آج ہمارے ضلع میں کووڈ-19 کے کیسوں کا اعداد و شمار صفر ہے اور ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.