ETV Bharat / state

پینے کے پانی پر تنازع، پولیس نے فائرنگ کی - برسوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت

لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جنہوں نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے، ساتھ ہی پیلٹ بھی چلائے۔ اس کی وجہ سے کئی افراد کو چونٹیں آئیں۔

پینے کے پانی کی وجہ سے جھگڑا
پینے کے پانی کی وجہ سے جھگڑا
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 10:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پنجورہ گاؤں میں پینے کے صاف پانی پر گاؤں کے لوگوں میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے علاقے میں پہنچ کر فائرنگ کی جس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پینے کے پانی کی وجہ سے جھگڑا

تفصیلات کے مطابق پنجورہ علاقے کے شیخ ساز محلہ کے لوگوں کو کئی برسوں سے پینے کے صاف پانی کی قلت ہے جس کے خلاف انہوں نے دو روز قبل آرہامہ شوپیاں میں سرینگر شوپیاں روڈ کو بند کرکے زبردست احتجاج کیا۔

اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا کہ کچھ ہی روز میں اس علاقے کے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ آج جب محکمہ جل شکتی کے اہلکار پنجورہ علاقے میں پہنچے تو اس گاؤں کے دوسرے محلہ جن میں بنہ پورہ، ہیرپورہ، رییت پور اور مییر پورہ کے لوگ شامل ہیں نے اس پر اعتراض کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: بٹوگڑھ پنچایت میں پانی کی قلّت

ان محلہ کے لوگوں کے مطابق انہیں بھی کم مقدار میں پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے اور اب اگر اسی پائپ لائن سے شیخ ساز محلہ کو پانی دیا جائے گا تو انہیں بھی بعد میں پانی نہیں ملے گا۔ اس بات کو لے کر گاؤں کے لوگوں میں لڑائی جھگڑا شروع ہوا جس کے بعد پولیس اہلکار اس علاقے میں پہنچ گئے۔ لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جنہوں نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے ساتھ ہی پیلٹ بھی چلائے۔ اس کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.