ETV Bharat / state

شوپیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک - encounter in matribugh

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہونے والے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شوپیان میں انکاؤنٹر شروع
شوپیان میں انکاؤنٹر شروع
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 2:01 PM IST

Updated : Apr 19, 2021, 10:04 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کو زی پورہ مانتری بگ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جسکے ساتھ ہی تصادم شروع ہوا۔ فورسز نے تصادم میں دو عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جائے تصادم سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت کولگام کے سہپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شہباز احمد اور مَلی بُگ امام صاحب کے رہنے والے عامر احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے اور وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔ پولیس بیان کے مطابق یہ دونوں عسکریت پسند مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

شوپیان میں انکاؤنٹر شروع

پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی لوازمات کے بعد دونوں عسکریت پسندوں کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ ان کے اہلخانہ کو آخری رسومات میں شامل ہونے کی اجازات دی جائے گی۔ پولیس نے ایک کیس بھی درج کر لیا ہے۔ وہیں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جائے تصادم کو سینٹائز کرنے تک وہاں نہ جائے۔

Last Updated : Apr 19, 2021, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.