مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے شوپیان (Shopian) ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان پیش آنے والے انکاؤنٹر (encounter) میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ انکاؤنٹر فی الحال ختم ہو گیا ہے۔
ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت اعتماد احمد ڈار ولد محمد یوصف ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ عسکیت پسند کا تعلق شوپیاں سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیان کے گنہ پورہ علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران ایک رہائشی مکان سے عسکریت پسند باہر آئے اور انکاؤنٹر شروع ہوا۔ ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے بعد یہ انکاؤنٹر ہو گیا ہے۔