جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک Encounter In Shopian ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس Police and security forces نے چک چولند امام صاحب علاقے کو آج صبح چار بجے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا اور تلاشی آپریشن کے دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوا تھا ۔
تازہ تفصیلات کے مطابق تصادم آرائی کے دوران تین نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔وہیں انکاؤنٹر اختتام پزیر ہوا ہے۔
تینوں عسکریت پسندوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔
- یہ بھی پڑھیں : Pulwama Encounter: پلوامہ انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک
ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔