شوپیاں: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے برتھی پورہ کیلر علاقے میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کارکنان کا پہلا کنونشن منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کے علاؤہ پارٹی کے دیگر سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اس پارٹی کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران غلام نبی آزاد نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شمولیت کرانے کے لیے محنت کریں اور پارٹی کو مزید مضبوط کریں ۔
غلام نبی آزاد نے جی 20 اجلاس کے بارے میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اجلاس تمام پہلوؤں سے ہمارے لیے سازگار ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ جی 20 کا یہ اجلاس آئندہ ماہ 23 مئی کو سرینگر میں منعقد ہوگا۔اس سے قبل وائی 20 پری سمٹ لیہہ میں منعقد ہوا تھا جس میں 30 ممالک کے 103 مدوبین نے شرکت کی تھی جس میں کئی عالمی مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔ لیہہ میں منعقدہ اجلاس گزشتہ دنوں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
غلام نبی آزاد نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری پہلوانوں کے احتجاج سے متعلق بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔ یاد رہے کہ احتجاج کررہے پہلوانوں کا لائٹ پانی بند کرنے اور کیس درج کرنے کے بعد متعدد سیاسی رہنما پہلوانوں سے ملاقات کے لیے جنتر منتر پہنچ رہے ہیں۔گزشتہ روز کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سینیئر رہنماؤں نے پہلوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں۔وہیں دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال بھی مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : Azad On JK Situation : مرکزی سرکار ہر فیصلہ لینے کی خود مجاذ نہیں، غلام نبی آزاد