جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی عوام کے مطابق اگلر، شوپیان منڈی کے پاس باغیچوں میں ایک لاش دیکھی گئی، جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ وہیں، لاش کی شناخت انعام الحق ولد غلام حسن ملک ساکن بلپورہ شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش کے جسم پر کسی بھی طرح کے نشانات نہیں تھے اور ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ وہیں، پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔