جس کے بعد انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں کی گئی اور دونوں کی لاشیں ووڈج نالہ سے برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چھوٹی پورہ علاقے کے رہنے والے مرحوم غلام محمد پال کی دو بیٹیاں سمی جان عمر 26 اور خالدہ جان عمر 22 دوپہر کے قریب اپنے گھر سے قریب 300 میٹر دور ایک نالہ میں کپڑے دھونے کے لئے گئی تھیں۔
جس وقت دونوں کپڑے دھو رہی تھیں اسی دوران ساڑھے تین بجے زور دار بارش ہونے لگی جس کے بعد دونوں بہنوں کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسی نالہ میں بادل پھٹے تھے جس کے بعد شدید بارشیں اور پانی کے ریلے آگئے۔
رات دیر تک ڈھونڈنے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے دونوں بہنوں کی لاشوں کو تین کلومیٹر دور عمشی پورہ نامی گاؤں سے گزرنے والے ووڈج نالہ سے برآمد کر کے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد وارثین کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سوموار کو کٹبل پھیرا چاڈورہ بڈگام اور چھوٹی پورہ شوپیان میں کو دو الگ الگ واقعات میں چار بہنوں کو پانی کے ریلوں نے اپنے ساتھ بہا کر لیا۔