ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پولنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز - پنچایت ضمنی انتخابات

جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے ڈی ڈی سی انتخابات ہونے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے پولنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پولنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامز کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:29 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچایت ضمنی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے آج ضلع شوپیاں میں زونل اور سیکٹرل مجسٹریٹس کے لیے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

تربیتی پروگرام ضلع پنچایت الیکشن آفیسر شوپیاں چودھری محمد یاسین کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ تربیت کے دوران ڈی پی ای او نے کہا کہ مجسٹریٹ کا انتخابی عمل کو آسانی سے انجام دینے میں اہم رول رہتا ہے اور وہ انتخابات کو پرامن اور غیرجانبدارانہ طور پر انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے تمام زونل اور سیکٹورل مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ گائینڈ لانز پر عمل کریں اور شفاف پولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔

ادھر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے پیر کے روز پولنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیول ماسٹر ٹرینرز نے نوڈل آفیسر محمد رفیق پرے کی نگرانی میں پریذائڈنگ افسران، پی 1، پی 2 اور پی 3 سمیت تربیت پولنگ عملے کو دو دو سیشنوں میں ٹریننگ دی گئی۔

'کسی بھی امیدوار کو انتخابی مہم سے روکا نہیں گیا'

پولنگ آفیسرز کو ضلع میں انتخاب کے آزادانہ، اور ہموار طریقے سے منعقد کرانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ تربیتی اجلاس میں پولنگ آفیسرز پولنگ کے دیگر عملہ کے علاوہ ضلع کے متعلقہ افسران اور عہدیدار شریک ہوئے۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے بھی پیر کے روز پولنگ عملے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

نوڈل آفیسر نے پولنگ عملہ کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ یقینی بنائیں کہ پولنگ ڈے سے متعلق تمام ہدایات کو خط اور روح کے مطابق نافذ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.