ETV Bharat / state

کورونا نے ایک اور جان لی، ہلاکتوں کی کل تعداد 191

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:20 PM IST

Updated : Jul 14, 2020, 12:25 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق خطہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 10827 ہیں۔ جس میں 4545 ایکٹیو کیسز (سرگرم کیسز) ہے اور 6095 شفایاب ہو چکے ہیں۔

corona took one more life in kashmir, toll mounts to 191
کورونا نے ایک اور جان لی، ہلاکتوں کی کل تعداد 191

وادی کشمیر میں ائے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
منگل کے روز جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔ جس سے ضلع میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی اور یوٹی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی کل تعداد 191 تک پہنچ گئی۔
ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوپیان ضلع کا رہنے والا 65 سالہ شہری جسکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جے وی سی اسپتال سرینگر میں 10 جولائی سے زیر علاج تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا جس میں نمونیا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس سربراہ کا کورونا ٹیسٹ منفی

اس سے قبل جموں سے تعلق رکھنے والا ایک ایگریکلچر افسر بھی کورونا کی وجہ سے دم توڑ بیٹھا۔ 47 سالہ شخص جموں کا رہائشی تھا اور جموں میڈیکل کالج میں زیر علاج تھا۔

واضح رہے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق خطہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 10827 ہیں۔ جس میں 4545 ایکٹیو کیسز (سرگرم کیسز) ہے اور 6095 شفایاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 191 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.