جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بنہ گام فورسیز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز ڈی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فورسیز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔
علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسیز کے ناکے بٹھا دی گئے ہیں۔ کسی کو علاقے سے باہر آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔