ETV Bharat / state

BJP spokesperson on Land Eviction Drive: بلڈوزر کارروائی نہیں رکے گی، الطاف ٹھاکر - کشمیر انہدامی کاررروائی

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ انہدامی مہم کے دوران غریب عوام کے ساتھ بالکل بھی کئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی جبکہ اثر و رسوخ، سیاسی یا بندوق کے زور پر گورنمنٹ لینڈ ہڑپنے والے افراد کو قطعاً بخشا نہیں جائے گا۔ Altaf Thakur on State Land Eviction

بلڈوزر کارروائی نہیں رکے گی، الطاف ٹھاکر

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 8:10 PM IST

بلڈوزر کارروائی نہیں رکے گی، الطاف ٹھاکر

شوپیاں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے منگل کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے پیش کردہ آئندہ مالی برس بجٹ کی ستائش کی۔ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ بجٹ عوام دوست ہے اور اس میں غریبوں سمیت ہارٹیکلچر اور زراعت سے وابست کسانوں کے لیے کئی اسکیمیں متعارف کی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس کے میں بی جے پی کے دیر لیڈران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں الطاف ٹھاکر نے مرکزی بجٹ 24-2023 کا خیرمقدم کرتے ہوئے بجٹ کو ’’عوام دوست، غریب نواز‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’بجٹ کسانوں کے حق میں ہے۔‘‘ ٹھاکر نے بتایا کہ ’’یہ پہلا امرت کال بجٹ 2023-24 ہے جس میں بے روزگار نوجوانوں، کسانوں، کے لیے خصوصی امداد دی گئی ہے۔‘‘

انہوں نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ غریبوں، پسماندہ اور بے سہارا لوگوں کے لیے امداد سے بھرا ہوا ہے جب کہ خواتین اور بزرگ شہریوں پر بھی بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ ’’یہ قابل تعریف ہے کہ جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ ہوا

ہے جبکہ پچھلے نو برسوں کی طرح ہر شہری کی اوسط آمدنی اطمینان بخش سطح تک بڑھ رہی ہے۔‘‘ ٹیکس کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ’’نئے ٹیکس نظام کا اعلان جس کے تحت انفرادی ٹیکس چھوٹ کو بڑھا کر 7 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جب کہ 9 لاکھ روپے سے زائد آمدن اور 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن تک 15 فیصد ٹیکس سے غریبوں کو کافی راحت پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: PDP Protest Against Land Eviction Drive: بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج

انہدامی کارروائی کے حوالہ سے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ ’’جموں و کشمیر میں بلڈوزر رکنے والا نہیں ہے، جن لوگوں نے سیاسی، عسکری یا علیحدگی پسندی کے دم پر اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی اراضی پر قبضہ کیا ہے اُن کو ہر گز بخشا نہیں جائےگا۔‘‘ ٹھاکر کے مطابق ’’بلڈوزر کارروائی میں غریب اور عام لوگوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جائے گا، جبکہ کئی کئی کنال اراضی ہڑپنے والے مگرمچھوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.