جنوبی کشمیر کے شوپیان (Shopian) ضلع میں عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں (security forces) کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا۔ تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لیتر اگلر شوپیان میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ داغا اور فائرنگ بھی کی۔ تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔