ETV Bharat / state

شوپیاں: فوج کی جانب سے یک روزہ میلے کا انعقاد - میلے میں فوج

میلے میں فوج کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جس دوران ڈاکٹروں نے بیمار بزرگوں کا علاج و معالجہ کیا اور لوگوں میں مفت دوا تقسیم کی۔

یک روزہ میلے کا انعقاد
یک روزہ میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 9:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز نے حرمین میں یک روزہ میلہ کا انعقاد کیا جس میں کافی تعداد میں نوجوانوں، بچوں اور مرد و زن نے شرکت کی۔

اس میلے کو کامیاب بنانے کے لئے حرمین اور اسکے ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے تقریباً 1000 افراد نے حصہ لیا۔ اس دوران کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس کو سب نے سراہا۔

میلے میں فوج کے علاوہ مقامی لوگوں نے اسٹال لگائے جہاں بچوں کے لیے کھلونے، کھانے پینے کی اشیاء،لاٹری، گیمز وغیرہ کے اسٹال موجود تھے۔

یک روزہ میلے کا انعقاد

میلے میں فوج کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جس دوران ڈاکٹروں نے بیمار بزرگوں کا علاج و معالجہ کیا اور لوگوں میں مفت دوا تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھیے
نئی اسکیم سے سیب کے تاجر ناخوش

میلے میں بریگیڈیر وی ایس ٹھاکر کمانڈر سیکٹر 2 راشٹریہ رائفلز مہمان خصوصی تھے جبکے ان کے ہمراہ کمانڈنگ افسر 34 راشٹریہ رائفلز ساکیت بردواج بھی موجود تھے۔

مقابلہ جیتنے والوں اور لاٹری کے ٹیکٹ جیتنے والوں میں بریگیڈیر وی ایس ٹھاکر نے انعامات بھی تقسیم کیے۔

اس قسم کا پروگرام دیکھ کر مقامی لوگ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے فوج سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے میلوں کو آگے بھی جاری رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.