ETV Bharat / state

Kashmiri Craft Namda کشمیر کی قدیم نمدہ سازی پھر سے فروغ پارہی ہے - نمدہ صنعت کو فروغ حاصل

نمدہ سازی کشمیر کی ایک روایتی دستکاری ہے جس میں بھیڑ کی اون اور ہاتھ کی کڑھائی کا استعمال کرتے ہوئے قالین بنائے جاتے ہیں۔ کشمیری نمدی کی ابتدا 16ویں صدی میں ہوئی اور اسے صوفی بزرگ شاہ ہمدان ؒ نے کشمیر میں متعارف کرایا۔

ancient-craft-of-kashmir-namda-flourishing-again-by-govt-support
کشمیر کی قدیم نمدہ سازی پھر سے فروغ پارہی ہے
author img

By

Published : Aug 7, 2023, 4:55 PM IST

Updated : Aug 7, 2023, 6:28 PM IST

کشمیر کی قدیم نمدہ سازی پھر سے فروغ پارہی ہے

سرینگر: نمدہ سازی کشمیر کی قدیم دستکاریوں میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی تھی۔لیکن 80 کی دہائی سے یہ صنعت دم توڑتی گئی اور اس کے اب چند دستکار ہی موجود ہیں جو اس نمدہ سازی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
ایسے میں اب حکومتی سطح پر اس دستکاری صنعت کو پھر سے زندہ کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف یہاں کے نوجوانوں کو پھر سے اس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلکہ حال ہی میں نمدے کی ایک بڑی کھیپ کشمیر سے بیرون ملک درآمد کی گئی۔

نمدہ صنعت کو مل رہی نئی جلا اور اس کے احیا سے متعلق حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں نہ صرف نمدی سے وابستہ دستکاروں کو مبارک باد پیش کی بلکہ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دم توڑتی نمدہ صنعت زندہ ہورہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پھر سے اپنی پہچان بنا رہی ہے۔

ای ٹی وہ بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے نمدہ صنعت سے جڑے ایک کاروباری عادل حسین سے خصوصی بات چیت کی، جنہیں حال ہی میں بیرون ممالک سے مختلف ڈائزنز کے نمدے تیار کر کے ایکسپورٹ کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب خاص کر اس صنعت سے وابستہ دستکاروں کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ معددم ہورہی ہے نمدے کی صنعت پھر سے فروغ پارہی ہے اور اس سے بڑھ کر کیا حوصلہ افزا اور فخر کی بات ہوسکتی ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے نمدہ اور نمدے سے وابستہ دستکاروں کا تذکرہ اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا مرکزی وزارت کا کشمیر میں نمدے کی احیا کرنے میں کافی رول رہا۔ وزارت نے نوجوانوں کی ترتیب فراہم کروانے میں مدد کے علاوہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائش میں بھی کشمیری نمدہ مصنوعات کو متعارف کرنے میں بھی بڑا تعاون دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پہل ہم نے وادی کشمیر سے 2200 نوجوانوں کو منتخب کرکے ماہر نمدہ دستکاروں سے ترتیبت فراہم کرائی، جس کے بعد خام مال کی دستیابی کو ممکن بنا کر بیرون ممالک سے آئے آرڈر کو مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: PM Modi On Kashmiri Handicrafts یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کشمیری نمدہ دوبارہ زندہ ہوا ، پی ایم مودی

عادل حسین نے کہا کہ ایک برس کی محنت کے بعد حال ہی میں ہمارے مختلف ڈیزائن کے تیار کردہ نمدے کی پہلی کھیپ یورپ گئی اور اس کے بعد دوسری کھیپ جلد ہی جاپان جارہی ہے۔ اب جس حساب سے آرڈرز موصول ہورہے ہیں اس سے یہ محسوس ہورہا ہے کہ اب محنت رنگ لا رہی ہے۔ایسے میں نہ صرف کشمیر کی اس قدیم صنعت کا احیاء ہورہا ہے بلکہ اس سے جڑے افراد خاص کر خواتین بہتر طور اپنا روزگا کما رہی یے۔

مشکلات پر بات کرتے ہوئے عادل نے کہا کہ خام مال کی یہاں کافی کمی ہے جس پر متعلقہ محکمے کو توجہ دینے کی ضرورت ہے،کیونکہ نمدے کی بنیاد بھیڑ کے اون پر ہوتا ہے ایسے میں اون کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں کافی فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ اون کے مزید یونٹ فعال بنائے تاکہ دستکاروں کو اون وقت پر میسر ہو پائے اور مزید نواجوان اس صنعت کی طرف راغب ہوجائے۔

Last Updated : Aug 7, 2023, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.