ETV Bharat / state

’شوپیاں فروٹ منڈی کو تجارت کے لیے جلد کھولا جائے گا‘ - میکڈمایزیشن کا مطالبہ

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اور مارکیٹنگ نے شوپیان فروٹ منڈی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

’شوپیاں فروٹ منڈی کو تجارت کے لیے  جلد کھولا جائے گا‘

author img

By

Published : May 26, 2021, 3:02 PM IST

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ونیش مہاجن نے بدھ کو فروٹ منڈی اگلر، شوپیان کا دورہ کیا اور فروٹ منڈی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

’شوپیاں فروٹ منڈی کو تجارت کے لیے جلد کھولا جائے گا‘

ڈائریکٹر نے فروٹ ایسو سی ایشن شوپیاں کے ممبران سے منڈی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اور روڈ میپ کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران کاشتکاروں نے درپیش مسائل سے ڈائریکٹر کو آگاہ کیا اور پھلوں کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لئے سڑکوں کی میکڈمایزیشن کا مطالبہ بھی کیا۔

فروٹ ایسوسی ایشن شوپیاں کے صدر نے بتایا کہ فروٹ منڈی کو کھولے جانے اور پھلوں کی برآمدات کو یقینی بنائے جانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کا لحاظ رکھتے ہوئے جلد ہی منڈی کو تجارت کے لیے کھولا جائے گا۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے دعویٰ کیا کہ محکمہ کاشتکاروں کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب اگر ضرورت پڑی تو محکمہ زمینی راستے کے ساتھ ساتھ فضائی سروس اور ریلوے کے ذریعے وادی سے دیگر ریاستوں میں پھلوں کی بروقت برآمدات کے معاملے میں ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر نے فروٹ ایسوسی ایشن شوپیان، متعلقہ محکمہ کے افسران اور کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا کہ محکمہ عام لوگوں خاص طور پر کاشتکاروں کے فائدے کے لئے منڈی کے ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.