شوپیاں میں واقع زینہ پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک شخص کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے ملزم کی شناخت غلام حسن شیخ کے طور پر کی ہے۔
شوپیاں پولیس نے غلام حسن کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
دریں اثناء ضلع اننت ناگ میں پولیس نے ایک آٹو ڈرائیور کی تحویل سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے۔