ETV Bharat / state

شوپیان: سڑکوں کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو راحت - شوپیان ای ٹی وی بھارت خبر

ضلع شوپیان کے شمشی پورہ علاقے میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے سے گزرنے والی ویہل امشی پورہ سڑک پر 70 سال کے بعد آج پہلی بار تارکول بچھایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے

سڑکوں کی تعمیر
سڑکوں کی تعمیر
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:07 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ گاڑی والوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ تاہم انتطامیہ کی جانب سے اب سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اور ضلع کی اہم رابطہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف دیہات کو جانے والی سڑکوں پر بھی تارکول بچھانے کا کام جاری ہے۔

ضلع شوپیان کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی خوشی نظر آرہے ہیں۔

سڑکوں کی تعمیر

عالمی وبا کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہ سے جہاں ملک کےساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی تعمیراتی سرگرمیوں پر اثر پڑا تھا ۔تاہم اب صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر خاص کر ضلع شوپیان میں بھی تعمیراتی کام شروع ہو چکے ہیں۔

ضلع شوپیان کے شمشی پورہ علاقے میں بھی سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے علاقے سے گزرنے والی ویہل امشی پورہ سڑک پر 70 سال کے بعد آج پہلی بار تارکول بچھایا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے

مزید پڑھیں:

پہلگام :سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری سامان کا استعمال

وہیں، مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ آج 70 سال کے بعد پوری ہوئی ہے۔ ویہل علاقے سے امشی پورہ تک شمشی پورہ علاقے سے گزرنے والی سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.