ETV Bharat / state

شوپیاں:53 دنوں بعد ایم جی نریگا اور تعمیری کام شروع - کورونا وائرس

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد لاک ڈاؤن سے عام زندگی کا پہیہ جام ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 53دنوں کے بعد ایم جی نریگا اور تعمیری کام شروع کیے گئے ہیں۔

شوپیاں:53 دنوں بعد ایم جی نریگا اور تعمیری کام شروع

author img

By

Published : May 14, 2020, 7:42 PM IST

جنوبی کشمیر میں شوپیاں کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایم جی نریگا سرگرمیوں اور تعمیری کاموں کو دوبارہ شروع کیا ہیں تاکہ عوام ان اسکیموں سے فایدہ حاصل کر سکے۔

شوپیاں:53 دنوں بعد ایم جی نریگا اور تعمیری کام شروع

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے لاک ڈاؤن کی مدت کے باوجود دیہی معیشت کو فروغ دینے کے لئے (ایم جی نریگا) مہاتماگاندھی نریگا اور دیگر اسکیموں کے تحت جاری کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے بلاک حرمین شوپیان کا دورہ کیا تاکہ علاقے کی عوام ان اسکیموں سے مستفید ہو سکے۔

اس موقعے پر ترقیاتی کمشنر شوپیان نے کہا کہ ان کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دیہی علاقوں کی عوام خاص طور پر جو دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ آسانی سے اپنی روزی کما سکیں۔

واضح رہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گزشتہ 53 دنوں سے مسلسل لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران سبھی ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تاہم 18 اپریل کو جموں وکشمیر میں مہاتماگاندھی نریگا کے تحت سرگرمیوں اور تعمیری کاموں کی بحالی کا حکم جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سماجی دوری اور دیگر ایس او پی کا خیال رکھنے کی تلقین کی تھی۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو سوائے ریڈزونوں کے تمام علاقوں میں مہاتماگاندھی نریگا کے تحت سرگرمیوں کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے حکمنامہ کو عملانے سے متعلق بلاک ڈیولپمنٹ افسران، ولیج لیول ورکروں، جونیئر انجینئروں، پروگرام افسروں، ٹیکنکل اسسٹنٹ و جی آر ایس سمیت فیلڈ عملہ کو ضرورت کی بنیاد پر ڈیوٹی پاس جاری کیے گئے تاکہ مہاتماگاندھی نریگا کی عمل آوری، کاموں کی الاٹ منٹ، ان کی پیمائش اور ملازمین و عملے کی حاضری وغیرہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.