ETV Bharat / state

موسم میں بہتری، تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بجال

حکام نے تازہ برف باری کی وجہ سے بند رہنے کے بعد اتوار کے روز مغل روڈ کو ٹریفک کی آوا جاہی کے لیے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ حکام نے لوگوں سے شاہراہ پر چلنے کے لیے ایک ایڈوائزی بھی جاری کی ہے۔Mughal Road thrown open For Traffic

after-3-days-closure-mughal-road-thrown-open-for-traffic
موسم میں بہتری، تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی آمد رفت بجال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 5:28 PM IST

Updated : Dec 3, 2023, 6:17 PM IST

شوپیاں:وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو تین روز بعد آج ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغل روڈ کو تین روز قبل برفباری کے بعد ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا اور روڈ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے حکام نے مذکوہ شاہراہ کو ٹریفک کی آواجاہی کے لیے کھول دیا ہے۔

محکمہ ٹریفک کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں خراب موسم کے باعث جہاں میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی تھی، وہیں پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی جبکہ مغل روڈ پر پیر کی گلی علاقے میں برفباری ہوئی جس کے پیش نظر اس روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ کشتواڑ رابطہ سڑک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال

انہوں نے بتایا کہ دو روز سے وادی کشمیر میں موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اس روڑ کو ٹریفک کی آوجاہی کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے اس روڑ پر ٹریفک کی آمدورفت شروع ہوگئی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے وقت وقت پر جاری کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں، کیونکہ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر پسیاں گر آنے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ کہی جگہوں پر پھسلن بھی ہوسکتی ہے۔

Last Updated : Dec 3, 2023, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.