ETV Bharat / state

فوج کی گشتی پارٹی پر آئی ای ڈی حملہ کرنے کے الزام میں 3 نوجوان گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو آئی ای ڈی حملہ کرنے کے الزام ضلع شویپاں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی نوجوانوں پر مقدمہ دائر کرکے انکی گرفتاری عمل میں لائی۔

فوج کی گشتی پارٹی پر آئی ای ڈی حملہ کرنے کے الزام میں 3نوجوان گرفتار

author img

By

Published : May 29, 2021, 6:49 PM IST

شوپیاں پولیس نے تین مقامی نوجوانوں کو فوج کی گشتی پارٹی پر آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 16 مئی کو ضلع شوپیاں کے ترکوانگام علاقہ میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز کی ایک گشتی پارٹی کوIED دھماکے سے نقصان پہچانے کی کوشش کی گئی تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

حملے کے وقت فوج کی گشتی پارٹی جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ترکوانگام علاقے کی طرف جا رہی تھی۔

اس ضمن میں ہفتہ کو شوپیاں پولیس نے آئی ای ڈی حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تین مقامی نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی گرفتاری عمل میں لائی۔

گرفتار کیے گئے تینوں نوجوان ترکوانگام علاقے سےتعلق رکھتے ہیں جن کی شناخت شعیب شفیع بھٹ، منتظر فاروق لون اور توقیر اشرف لون کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ زین پورہ میں دفعہ 13،16،18 غیر قانونی سرگرمیاں (پی) ایکٹ، 3/4 دھماکہ خیز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 46/2021 کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.