جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں 19 گھنٹے بعد جمعرات کو ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مولو ڈانگر پورہ زینہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے فوراً بعد ضلع میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوپیان انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک
تاہم تصادم آرائی کے 19 گھنٹے گزرنے کے بعد ضلع میں کم رفتار والی ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا ہے۔