ETV Bharat / state

شوپیان میں نابالغ لڑکے کی خودکشی - تحقیقات شروع

ضلع شوپیان کے ہیف شرمال علاقہ میں ایک نابالغ لڑکے نے خودکشی کی ہے۔اس حوالہ سے پولیس نے خودکشی کی وجہ کو جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

شوپیان میں نابالغ لڑکے کی خودکشی
شوپیان میں نابالغ لڑکے کی خودکشی
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 12:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ہیف شرمال علاقہ میں ایک نابالغ لڑکے نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

مقامی لوگوں کے مطابق 14 سالہ نابالغ لڑکا اپنے گھر کی چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔مزکورہ لڑکا آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز شوپیان کے ناگبل، اروپارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان شاہد منظور ولد منظور احمد گنائی کی لاش ضلع کے ترکوانگام علاقے میں برآمد ہوئی تھی۔

لواحقین نے پلوامہ میں احتجاج کرتے ہوئے اسے قتل قرار دے کر پولیس اور انتظامیہ سے تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کو سزا دیے جانے کی مانگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان: میونسپل کونسل کے ایکزیکٹیو افسر زاہد آزاد کی منتقلی کے خلاف احتجاج

نوجوان کے لواحقین نے دعویٰ کیا کہ 'شاہد کے ترکوانگام (جہاں سے اسکی لاش برآمد ہوئی ہے) کی ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے جس کے ساتھ وہ نکاح کا خواہش مند تھا۔'

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'لڑکی نے اسے ترکوانگام ملنے کے لیے بلایا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.