رام بن: صوبہ جموں کے ریاسی اور رام بن اضلاع میں جمعرات کی صبح دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی میں چاسانہ سے سنگلی کوٹ جا رہی ایک آلٹو گاڑی ہاموسن کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار دو افراد کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ Two Killed in Reasi Road Accident
ریاسی حادثہ میں فوت ہوئے افراد کی شناخت 35 سالہ منجیت سنگھ ولد نوراتن سنگھ اور 25 سالہ گرباشک سنگھ ولد اشر سنگھ ساکنان چاسانہ ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر ہے۔ ادھر، رام بن ضلع میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK-04/2330 کیلا موڑ کے مقام پر سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ Driver Killed in Ramban Accident
حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سی کیو آئی کی مشترکہ ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کرکے لاش کو بازیاب کر لیا۔ رام بن حادثہ میں فوت ہوئے شخص کی شناخت مدثر احمد ولد نور محمد ساکن ڈلگیٹ، سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔