ریاسی: صوبہ جموں کے ضلع ریاسی میں پولیس چوکی بھمبلہ کی ٹیم نے جی آر ای ایف کیمپ کے قریب اچانک ناکہ بندی کی اور تلاشی کارروائی کے دوران غیر قانونی شراب اسمگلر کلدیپ راج ولد اوم پرکاش تھیڈ، پونی کو حراست میں لیکر اس کی تحویل سے دو لیٹر (دیسی) شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 53/2022 U/S 48 (a) ایکسائز ایکٹ پولیس تھانہ پونی میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ Illicit Liquor Seized in Reasi
ایک دیگر واقعہ میں پولیس پوسٹ جیوتی پورم کی ٹیم نے علاقہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران شراب اسمگلر چنکر سنگھ ولد تیرتھ رام ساکنہ سوالا کوٹ، ارناس کو گرفتار کر لیا۔ پولیس بیان کے مطابق اس کے قبضے سے 12 بیئر کے کین اور 05 بوتلیں دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ریاسی پولیس نے ایف آئی آر نمبر 220/2022 U/S 48 (a) ایکسائز ایکٹ پولیس اسٹیشن ریاسی میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ Illicit liquor Smugglers Arrested in Reasi
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق دو افراد - کھیر سنگھ ولد باغ سنگھ ساکنہ ساولا کوٹ اور بٹو رام ولد سورم چند ساکنہ خانی کوٹ، ارناس - نے ضلع کے ترنتھا علاقے کے قریب قائم کیے گئے ایک ناکہ پر رکنے کے بجائے گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK20B-6635 کو تیز بھگایا تاہم پولیس نے گاڑی کا تعاقب کرکے انہیں روک کر گاڑی کی چیکنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے دیسی شراب کی 21 بوتلیں برآمد ہوئیں، پولیس نے اس ضمن میں بھی ایف آئی آر نمبر 221/2022 U/S 48 (f) ایکسائز ایکٹ پولیس اسٹیشن ریاسی میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔Reasi Police Arrested liquor Smugglers
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے ٹوٹے سرہی علاقہ میں بھی اسی طرح کی کاررائی کے دوران دھرم چند ولد سوبا رام کے قبضہ سے 4.5 لیٹر (دیسی) شراب برآمد کی گئی۔ ڈیرہ بابا نامی علاقہ میں اوتار سنگھ ولد دلیر سنگھ کے قبضے سے 2 لیٹر غیر قانونی (دیسی) شراب بر آمد کی گئی۔ وہیں پولیس چوکی بھمبلہ کی ٹیم نے موہن لال نامی ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیر قانونی (دیسی) شراب بر آمد کر لی۔ ان سبھی معاملات میں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
ریاسی پولیس کا کہنا ہے کہ ’نشہ مکت بھارت‘ ابھیان کے تحت غیر قانونی شراب کی تسکری اور منشیات کے خلاف منظم کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے شراب یا منشیات سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ہیلپ لائن نمبر 7889876725بھی جاری کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کی شناخت مخفی رکھی جائے گی۔