ریاسی : جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ڈیرہ بابا علاقے میں گزشتہ روز تھانہ دیوس منایا گیا ۔حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات تک پہنچنے، سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے یہ ایک پہل شروع کی گئی ۔ Police observe Thana Diwas
تھانہ دیوس میں ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا، افتخار احمد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاسی نے ڈیرہ اور ملحقہ علاقوں کے افراد کی شکایات سنیں۔ ڈیرہ کے علاوہ پونی، پنتھل کٹرا اور ساولاکوٹ ارناس میں بھی اسی طرح کی تقریبات ضلع پولیس ریاسی نے منعقد کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا نے کہا کہ تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام تک پہنچنا اور گھر پر پولیسنگ فراہم کرنا ہے۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ "تھانہ دیوس" کا مقصد متاثرہ افراد کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے بروقت اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ آگے آئیں اور جرائم سے پاک معاشرے کے لیے پولیس کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔
"تھانہ دیوس" میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، عوامی نمائندوں اور سیول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ متعلقہ علاقوں کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس دوران عوام کی جانب سے متعدد شکایات کا اظہار کیا گیا۔ افسران نے شرکاء کو صبر سے سنا اور پولیس سے متعلق شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا اور انہیں یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
تقریب کے دوران افسران نے علاقے کے درخواست گزاروں میں کریکٹر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ لوگوں نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر ضلع پولیس ریاسی کے اس اقدام کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں :Thana Diwas Observed in Kishtwar: ہڈیال، کشتواڑ میں تھانہ دیوس کا انعقاد