ETV Bharat / state

Arif Sheikh House Demolished: دھماکوں کے الزام میں قید گورنمنٹ ٹیچر کا مکان منہدم

صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں انتظامیہ نے گورنمنٹ ٹیچر عارف شیخ کے مکان کو منہدم کرکے اراضی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ Government Teacher Arif Sheikh House Demolished

دھماکوں کے الزام میں قید گورنمنٹ ٹیچر کا مکان منہدم

author img

By

Published : May 5, 2023, 1:04 PM IST

ریاسی (جموں و کشمیر) : جموں میں نروال اور کٹرہ بسوں میں دھماکے کرانے الزام میں قید گورنمنٹ ٹیچر عارف شیخ کے رہائشی مکان کو انتظامیہ نے زمین بوس کر دیا۔ ریاسی ضلع انتظامیہ نے یہ کارروائی ضلع پولیس کے اشتراک سے آزاد گواہوں سمیت مقامی باشندوں کی موجودگی میں انجام دی۔ انتظامیہ کے مطابق ضلع کے بارنسل، گلاب گڑھ علاقے میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے عارف کے رہائشی مکان کو منہدم کرکے سرکاری اراضی بازیاب کر لی گئی۔

جمعرات کو دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے تک کی گئی کارروائی کی گئی، مکان منہدم کرنے کے بعد انتظامیہ نے اراضی واپس اپنے قبضہ میں لے لی۔ واضح رہے کہ ملزم عارف نے نے سال 2022 میں جموں کے کٹرا اور نروال کے قریب کڈمل میں بس دھماکوں کے واقعات کو انجام دیا تھا۔ حفاظتی ایجنسیز کے مطابق کٹرہ دھماکے میں عارف نے آئی ای ڈی نصب کر کے بس کو دھماکے سے اڑا دیا تھا اس دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دیگر 28 زخمی ہو گئے تھے ۔ اسی دوران جموں کے نروال علاقے میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دھماکوں کی تفتیش کے دوران حفاظتی ایجنسیز کو معلوم ہوا کہ اس میں عارف شیخ کا ہاتھ ہے جسے گرفتار کر لیا گیا اور پوچھ تاچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وہ پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور ان کے ایماء پر کام کر رہا تھا۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ (انہدامی) کارروائی عسکریت پسندوں کے ہمدردوں اور کنٹرول لائن پر ان کے ہینڈلرز کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ ’’حکومت ہند دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں بھی اس طرح کی کارروئیاں انجام دی گئی جس میں متحرک عسکریت پسندوں یا کسی بھی طور عسکریت یا علیحدگی پسندی کو فروغ دینے میں ملوث افراد کی جائیداد کو اٹیچ کرنے کے ساتھ ساتھ انہدامی کارروائیں بھی انجام دی گئیں۔

مزید پڑھیں: Mushtaq Zargar's House Attached in Srinagar: العمر چیف مشتاق زرگر کا آبائی مکان اٹیچ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.