جموں و کشمیر میں ضلع ریاسی کے ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں نوراترا تہوار کے ایام میں تقر یباً دو لا کھ یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کئے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے کٹرہ آنے والے یاتریوں کے لئے کورونا وائرس کے پیش نظر گائڈ لائنز کا لحاظ رکھتے ہوئے گپھا جانے کی اجازت دی ہے۔ ویشنو دیوی مندر اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی، سینیٹائزیشن کا خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، وہیں یاتریوں کو سماجی دوری برقرار رکھنے کے علاوہ (زیادہ سے زیادہ 72گھنٹہ قبل کی گئی) کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ رکھنا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
شرائن بورٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق 7سے 15اکتوبر تک نوراترا تہوار کے ایام میں 1 لاکھ 99 ہزار 5 سو 50 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کئے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر پر حکومت کے دعوے زمینی صورتحال کے برعکس: فاروق عبداللہ
اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 50، 8 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو، 9 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 70، 10 اکتوبر کو 24 ہزار9 سو 80، 11 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 90، 12 اکتوبر کو 24 ہزار 8 سو 25، 13 اکتوبر کو 24 ہزار 9 سو 95 اور 14 اکتوبر کو 24 ہزار9 سو 40 یاتریوں نے ماتا ویشنو دیوی مندری میں حاضری دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال برس ماہ ستمبر کے وسط تک لگ بھگ 32 لاکھ یاتریوں نے مقدس گھپا کی یاترا کی ہے۔