ETV Bharat / state

شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے قریب 150 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 1:14 PM IST

جن یاتریوں کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے انہیں گھر واپس بھیج دیا جاتا ہے یا شرائن بورڈ کی طرف سے پنتھال میں قائم کورنٹائن سینٹر میں رکھا جاتا ہے۔

شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے قریب 150 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت
شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے قریب 150 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر کی یاترا کے لئے آنے والے کم سے کم 150 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹرہ قصبے میں گزشتہ دو دنوں کے دوران کم سے کم 150 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جو سب کے سب غیر مقامی ہیں اور ریل کے ذریعے یاترا پر آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 4 جولائی کو 75 یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ 5 جولائی کو مزید 72 مثبت کیسز درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ویشنو دیوی مندر کے پرساد کی ہوم ڈیلیوری

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جن یاتریوں کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے انہیں گھر واپس بھیج دیا جاتا ہے یا شرائن بورڈ کی طرف سے پنتھال میں قائم کورنٹائن سینٹر میں رکھا جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.