ETV Bharat / state

رامبن: نوجوان نے خودکشی کی - رام بن میں خودکشی کا سلسلہ

رام بن میں تین ماہ کے اندر خودکشی کا یہ بارہواں معاملہ ہے، جن میں 15 برس کی عمر سے لے کر 24 برس کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا ہے۔

نوجوان نے خودکشی کی
نوجوان نے خودکشی کی
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 3:28 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں خودکشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پہاڑی ضلع کے دور دراز علاقے سلدھار میں ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

نوجوان نے خودکشی کی

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع رامبن کی تحصیل راجگڑھ پنچایت سلدھار گاؤں 'لیکڑی' سے تعلق رکھنے والے مرتضی عمر 22 سال نے آج صبح خودکشی کر لی۔

متوفی کی زوجہ نے جب صبح لاش کو درخت سے لٹکی ہوی دیکھی تو اس نے چیخ پکار شروع کر دی۔ موقع پر گاؤں کے لوگ جمع ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رام بن: نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

تھانہ پولیس رامبن کے انچارج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر تفتیش شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران رام بن میں تین ماہ کے اندر خودکشی کا یہ بارہواں معاملہ ہے، جن میں 15 برس کی عمر سے لے کر 24 برس کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا ہے۔

ضلع میں خودکشی کے بڑھتے واقعات سے عوام میں تشویش کی لہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.