ETV Bharat / state

رامبن: محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کے خلاف احتجاج

رامبن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی اور بے وقت کٹوتی کے خلاف عوام کو بے حد مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

villagers protest against power development department in ramban
رامبن: محکمہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 4:33 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن داڑم کے مقامی لوگوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (Power Development Department) خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ داڑم اور آس پاس علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی سپلائی نہیں ہو رہی ہے۔

رامبن: پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج

اس وجہ سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرہ میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ وہ بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں محکمہ کی طرف سے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

محکمہ کی جانب سے تین بلاک گول، سنگلدان اور گنڈی داڑم کے لیے صرف دو فیڈر لگائے گیے ہیں۔

جب کہ سنگلدان اور ڈارم کے لیے باری باری ایک ہی فیڈر سے محکمہ کام چلایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایک مثال دیجئے کہ کسی باہر کے شخص نے یہاں زمین خریدی ہو: منوج سنہا

اس لیے مقامی لوگوں اور بطور خاص طلبا کو امتحانات کے دوران سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی بہت سی اہم ضروریات کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔

اس علاقے کے لوگوں نے سپرنڈینٹ اینجیر بٹوٹ اور ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.