ETV Bharat / state

MoS Visits Ramban: مرکزی وزیر مملکت کا ضلع رام بن کا دورہ

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 3:45 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل، رام بن، کی جانب سے وزیر مملکت برائے اقلیتی امور کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی، خاص طور سے خطہ چناب کو پہاڑی درجہ اور لداخ کی طرز پر ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی مانگ رکھی گئی۔ Union MoS Visits Ramban

a
a

رام بن: آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور، جان برلا، نے پہاڑی ضلع رام بن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر مملکت کو ضلع میں تمام محکمہ جات کی جانب سے کئے جا رہے کام کاج کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ وزیر مملکت برائے اقلیتی امور نے ضلع میں کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ بعد ازاں انہوں نے ضلع بھر سے آئے عوامی وفود، پی آر آئی ممبران اور مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی طلب کی۔ Union MoS Jan Birla Visits Ramban

مرکزی وزیر مملکت کا ضلع رام بن کا دورہ

کانفرنس ہال میتراہ میں منعقدہ پروگرام میں ضلع رام بن کے عوامی نمائندوں نے بجلی، سڑک، پانی، صحت، تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے مسائل کے بارے میں وزیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کی جانب سے ایک میمورنڈم بھی وزیر مملکت کو پیش کیا گیا جس میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی، خاص طور سے خطہ چناب کو پہاڑی درجہ اور لداخ کی طرز پر ہل ڈیولپمنٹ کونسل کی مانگ رکھی گئی۔ Jan Birla Visits Ramban

مرکزی ویزر مملکت جان برلا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم ہند کی جانب سے ہمیں یہاں ایمبسڈر بنا کر بھیجا گیا تاکہ زمینی سطح پر مرکزی حکومت کی اسکیموں کو عوام تک پہنچایا جا سکے ب تب جاکر ہی ’سب کا ساتھ اور سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کا نعرہ شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔‘‘

دورے کے دوران وزیر مملکت نے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کے تحت دئے جا رہے فوائد جن میں مفت راشن، اجولا اسکیم کے تحت گیس کنکشن اور اسکوٹی و گاڑیاں بھی تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں: MoS Ajay Kumar Concludes Two Day Kashmir Visit: مرکزی وزیر مملکت کے دو روزہ دورہ کشمیر کا اختتام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.