پولیس اور فوجی ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیاہے۔
رام بن ضلع کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیتا شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گرفتاریاں رات کے دوران عمل میں لائی گئی ہیں۔ انکے مطابق تفصیلات پریس کانفرنس میں پیش کی جائیں گی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوانوں کا تعلق کشمیر وادی سے ہے اور انہیں ہارا علاقے سے رات کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ان نوجوانوں کو فوج کی راشٹریہ رائفلز کے جمن کیمپ میں منتقل کیا گیا۔ ایک اطلاع کے مطابق انکی تحویل سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس علاقے میں ملیٹنسی کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بعض تاجر مویشیوں کی خریدو فروخت کے سلسلے میں اکثر اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔