ETV Bharat / state

رامبن: دو مختلف حادثات میں دو مزدور زخمی - نزریک ترشول موڑ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں دو الگ الگ حادثات میں کام کے دوران دو مزدور زخمی ہوگئے۔

two laborer's injured
دو مزدور زخمی
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:52 PM IST

ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ زیرِ تعمیر ریلوے پروجیکٹ ٹنل نمبر 15 سنگلدان میں دوران کام ہوا۔ یہاں ایک مزدور پر اچانک اوپر سے پتھر گر گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ تعمیراتی کمپنی پٹیل کنسٹرکشن کمپنی کے منظمین نے شخص کو ہسپتال پہنچایا۔ اس شخص کی شناخت منظورالحسن (30) ولد غلام حسین ساکنہ نیل رامسو کے بطور ہوئی۔

دوسرا حادثہ رامبن کے نزدیک ترشول موڑ کے مقام پر پیش آیا۔ یہاں اشونی کمار (30) ولد رتن لعل ساکنہ کارہ گندوہ ضلع ڈوڈہ شدید زخمی ہو گیا۔ یہاں بھی کام کر رہے رتن لعل پر اوپر سے پتھر گر گیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ یہ سی پی پی ایل تعمیراتی کمپنی کے ساتھ شاہراہ کی کشادگی کا کام کر رہا تھا۔ دونوں ضلع ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.