ETV Bharat / state

رامبن: دل کا دورہ پڑنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت - لاش کو وارثین کے حوالے

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر حرکت قلب بند ہونے سے ایک غیر مقامی ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔

رام بن: دل کا دورہ پڑنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 3:18 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ضلع رامبن کے نزدیک ڈگڈول کے مقام پر ایک ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔

رام بن: دل کا دورہ پڑنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت

پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹرک جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا کہ ڈگڈول کے مقام پر پہنچتے ہی ڈرائیور اچانک بے ہوش ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس و سیول کیو آر ٹی موقع پر پہنچی اور ڈرائیور کو مردہ حالات میں پایا۔

ٹرک ڈرائیور کی شناخت ریاست پنچاب کے امرتسر سے تعلق رکھنے والے درشن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ سیول کیو آر ٹی نے لاش کو ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا جہاں قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس نے اس ضمن میں 174 سی آر پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.