ETV Bharat / state

سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال - گاڑیاں درماندہ

ضلع رام بن میں گذشتہ شب مٹی کا تودہ گرنے کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد و رفت بند رہی۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ بعد دوپہر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 4:59 PM IST

دس گھنٹوں تک ٹریفک کی آمد و رفت بند رہنے کے بعد وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر لمبی جموں - سرینگر قومی شاہراہ کو بدھ کی دوپہر بحال کر دیا گیا۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ بعد دوپہر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال

سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں کیفٹریہ موڑ کے مقام پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مٹی کا تودہ گر آنے کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

مٹی کا تودہ گرآنے کے سبب شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: Suspicious Drone: جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون کا گشت

شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے عملہ اور مشینری کو فوری طور تعینات کیا گیا اور بدھ کی دوپہر ہائی وے کو بحال کرنے کا کام مکمل کیے جانے کے بعد درماندہ گاڑیوں کو روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہونے سے مسافروں نے راحت کی سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.