ضلع رامبن کے تحصیل بانہال کے نگم گاؤں میں صبح تقریباً چھ بجے ہلال احمد کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ اس آگ کو سب سے پہلے آرمی و پولیس اہلکاروں نے دیکھا جس کے بعد فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے فائر بریگیڈ کے عملے نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس دوران پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ اس واقعہ میں دس بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوگئی اور لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ وہی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی گذار سکیں۔
مزید پڑھیں:Teenager Comitted Suicide in Sopore بارہمولہ کے سوپور میں 16 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی