ETV Bharat / state

رامبن: بلڈ ڈونیشن کے ذریعہ خدمت خلق - ٹیم ہمدرد کے کارکن

ضلع رامبن میں ایمرجنسی جیسی صورتحال میں کسی بھی شخص کو خون کی ضرورت پڑنے پر 'ٹیم ہمدرد' کے کارکنان رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرتے ہیں۔ ٹیم ہمدرد کے کارکن نے رامبن اسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو بھی خون عطیہ کیا۔

Team hamdard  donated blood to pregnant  women save Life in Ramban hospital
رامبن: ٹیم ہمدرد کی ترجیحات میں سے خون عطیہ سب سے پہلے ہے
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایمرجنسی کی صورتحال میں کسی بھی شخص کو خون کے عطیے کی ضرورت پڑنے پر ٹیم ہمدرد کے کارکنان ہمشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

رامبن: ٹیم ہمدرد کی ترجیحات میں سے خون عطیہ سب سے پہلے ہے

ٹیم ہمدرد ایک رضاکار تنظیم ہے جو ہمیشہ عوام کے لیے خون کے عطیے کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا کام بھی کرتی ہے۔

ضلع رامبن چونکہ ایک پہاڑی ضلع ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر اکثر و بیشتر حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے زخمیوں کو بر وقت خون کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر ٹیم ہمدرد نے خون عطیہ کرنا اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا۔

ٹیم ہمدرد کے سربراہ سید اویس شاہ کے مطابق ٹیم ہمدرد کی جانب سے خون عطیہ کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور نوجوانوں کے درمیان اس عظیم مقصد کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.