رامبن: پولیس ذرائع نے بتایا کہ گول کے انڈ پولیس چوکی پر صبح پانچ بجے کے قریب کچھ دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے پھُرتی کا مظاہرہ کرکے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں۔ حملے میں چوکی پر موجود دو اہلکار لال سنگھ اور ایس پی او شکیل احمد زخمی ہوئے ہیں۔ Suspected Explosion in Gool area of Ramban
حملے کے بعد پولیس اسٹیشن گول سے ایس ایچ او نظیر احمد کی قیادت میں ایک ٹیم موقع پر پہنچی جس کے دوران وہاں علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔ تلاشی کےدوران وہاں پر ایک کاغذ ملا جس پر جموں کشمیر غزنوی فورس تحریر تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر69/2022انڈر سیکشن آئی پی سی 307 درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کی گئی۔
وہیں جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مکتوب برآمد ہوا ہے جس میں جموں وکشمیر غزنوی فورس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
دریں اثناء ایس ایس پی رامبن موہتہ شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ آیا یہ گرینیڈ حملہ تھا یا نہیں تاہم اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔