جموں و کشمر کے ضلع رامبن کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے روزانہ متعدد اقدامات بھی کر رہے ہیں۔
اسی ضمن میں آج ایس ایس پی رامبن پی ڈی نتیا نے بانہال مارکیٹ کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ بانہال کے کسکوٹ علاقہ کا بھی دورہ کیا۔
ایس ایس پی نے دورے کے دوران بانہال کے مرکزی جامع مسجد کے امام اور باپا منڈل کے صدر کے ساتھ ساتھ معزز شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان لوگوں نے انتظامیہ کو مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا۔