پروگرام کا مقصد ٹریفک قوانین پر صد فیصد عمل آوری کو یقینی بنانے تھا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
پروگرام میں ایس ایس پی رامبن انیتا شرما مہمان خصوصی تھی اس کے علاوہ ایڈشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رامبن نواب الدین اور دوسرے افسران نے شرکت کی۔
اس دوران انیتا شرما نے ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ ریلی میں اسکولی بچوں نے بھی حصہ لیا۔
قصبہ کے مختلف مقامات سے گزرتی ہوئی واپس اسکول گراؤنڈ پہنچی اس سے قبل اسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر رامبن شفقت مجید نے ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے اس لیے ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی اور محکمہ اس کے لیے لوگوں سے اپنا تعاون طلب کرے گا۔
اس مواقع پر ٹریفک قوانین کا پالن کرنے کے لیے حلف برداری بھی لی گئی۔
ایس ایس رامبن انیتا شرما نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا یہ سیفٹی پروگرام ایک ہفتہ تک چلے گا محکمہ ضلع کے دوسرے علاقوں میں بھی کیمپ کر کے عام لوگوں کو باخبر کرنے کے علاوہ ڈرائیوروں کے لیے مفت طبی کمپپ لگا
واضح رہے کہ آج جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 31 واں روڈ سیفٹی ہفتہ کا انعقاد کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے عام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری فراہم کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔
اس موقع پر روڈ سیفٹی ہفتہ کو ایک مشن کے طور پر منانے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں عام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔